بھارتی اداکارہ اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں

بھارتی اداکارہ اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں

نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)انڈین ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں بالی ووڈ انڈسٹری  کی اداکارہ پلوی دیواپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی  ہیں ۔

 

انڈین  میڈیا رپورٹس کے مطابق من مانے نا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اکیس سالہ پلوی دیو کی لاش کلکتہ میں ان کے فلیٹ سے ملی ہے۔ ڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ جب اداکارہ کو ہسپتال منتقل کیا  گیا تو وہ تب ہی مردہ حالت میں تھیں۔پولیس کے مطابق پلوی دیونے فلیٹ اپنے پارٹنر کیساتھ ملکر رینٹ پر لیا ہوا تھا جبکہ  کیس کی انکوائری  ہر پہلو سے جاری ہے  اوران کے فلیٹ پارٹنرسے  بھی تفتیش کا عمل  جاری ہے جس کے بعد ہی واقعے کی اصل صورت حال  بارے  پتا چل پائے گا۔

 

21سالہ بھارتی ادکارہ پلوی  بنگالی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کافی شہرت رکھتی  تھیں اور ان کے  بنگالی زبان میں بننے والے بیشتر ڈارمے من مانے نا، امی سراجر بیگم اور کنجو چھایا شامل ہیں۔اس سے پہلے گزشتہ روز بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی مسلم اداکارہ کی لاش انہیں کے گھر کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی ملی تھی جبکہ  لواحقین  کی جانب سے  بیس سالہ شہانہ کے خاوند  پر قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔شہانہ کی والدہ نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ اس کا خاوند اسے تشدد کا  نشانہ بھی بناتا تھا۔

 

 

بھارتی مداح کی فلم کی جھلک جاری نہ کرنے پر خودکشی کی دھمکی