چودھری پرویزالہٰی کا عمران خان کو مشورہ

چودھری پرویزالہٰی کا عمران خان کو مشورہ

لاہور(نیاٹائم)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری  پرویز الہٰی نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائے وہ سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کریں۔۔

 

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ   شہباز شریف خود بیساکھیاں ڈھونڈ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگ رہے ہیں، شہباز شریف حکومت میں ہیں تو ڈلیور کر کے دکھائیں،سپیکر پنجاب  اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ شہباز شریف دعوی کرتے تھے اب کریں مہنگائی کم اور بجلی کو ٹھیک کریں۔

 

چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کا ساتھ اس لئے  نہیں دیا ان کا ماضی  کاٹریک ریکارڈ اتنا اچھا نہیں ہے،ماضی سے سبق سیکھ کر عمران خان کے ساتھ جانےکا فیصلہ کیا ، مسلم لیگ ق میں کوئی پھوٹ نہیں ہم اکٹھے ہیں، چار دن کی وزارتیں ہیں  واپس سب نے پارٹی میں آنا ہے اورطارق بشیر چیمہ مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ ق کبھی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جانے کا اور کبھی عمران خان کے ساتھ جانے کا فیصلہ کرتی نظر آتی تھیں، تاہم آخری لمحے چودھری پرویزالہی نے حکومتی جماعت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا،لیکن اسکے باوجود عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گئی تھی۔

 

اسدعمر کا پیٹرول اورڈیزل سے متعلق دعویٰ