چیئرمین پشاورزلمی کی سری لنکا کوبڑی پیشکش

چیئرمین پشاورزلمی کی سری لنکا کوبڑی پیشکش

لاہور(نیاٹائم) چیئرمین پشاورزلمی نے سری لنکا کوبڑی پیشکش کردی ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حالیہ معاشی بحران کےنتیجے میں کنگال ہونے والی سری لنکا حکومت اور کرکٹ بورڈ کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر اسپانسر شپ کی پیشکش کی ہے ۔

 

جاوید آفریدی نےسماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹویٹ کرتےہوئے سری لنکا کوپیش کش کرتے لکھا کہ 'سری لنکا کے لوگ کرکٹ کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا کہ ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن افسوس کہ سری لنکا کےلیےموجودہ صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے جس سے لنکن کرکٹ شائقین کو تکلیف کاسامناہے'۔

 

پشاور زلمی کے مالک کہتے ہیں کہ 'میں سری لنکن کرکٹ کو عالمی کرکٹ کے میدان میں اپنی حیثیت اورساکھ کو برقرار رکھنے کے لیےاسپانسرشپ دینےکی مکمل حمایت کرتا ہوں'۔

 

چینی قافلے کو نشانہ بنانے والی خودکش بمبارخاتون گرفتار