بھارتی مداح کی فلم کی جھلک جاری نہ کرنے پر خودکشی کی دھمکی

بھارتی مداح کی فلم کی جھلک جاری نہ کرنے پر خودکشی کی دھمکی

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)مشہور ساوتھ انڈین  اداکار پربھاس  کے مداح نےاداکارکوان کی نئی فلم سالار کی جھلک جاری نہ کرنے پر خودکشی کی دھمکی دے ڈالی۔

 

انڈین  میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور ساوتھ انڈین فلم باہوبلی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سُپرسٹارپربھاس کو ان کے ایک دیوانے مداح  نے دھمکی آمیز خط بھجوایا ہے جوسماجی رابطوں  پر بھرپور وائرل ہو رہا ہے۔پربھاس کے انڈیا سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں جب کہ باہوبلی سیریز کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے  کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔حال ہی میں اداکار پربھاس کے ایک مداح نے ان کی آنے والی فلم سالار کی کوئی اپ ڈیٹ نہ ملنے کی صورت میں اپنی جان لینے کی دھمکی دے دی۔

 

سماجی رابطو ں پر وائرل ہونے والے اس  لیٹرمیں اداکارپربھاس کے مداح نے لکھا ہے کہ اگر سالار کے پروڈیوسرز نے فلم کے حوالے سے جلد کوئی اپ ڈیٹ جاری نہ کی تو  میں اپنی جان دے دو ں گا۔مداح نے مزید لکھا کہ ہم پہلے ہی دکھی ہیں جیسا کہ ساہو، رادھے شیام اور پربھاس کی گزشتہ  فلموں میں ہوا تھا اگر اس مہینے سالار کی کوئی معلومات نہ بتائی  گئیں تو میں یقینی طور پر خودکشی کر لوں گا اس لیے  ہمیں سالار کی اپ ڈیٹس چاہیئں۔خیال  رہے کہ پربھاس آخری دفعہ ہدایت کاررادھے کرشن کمار کی ہدایت کار ی میں بننے والی فلم رادھے شیام میں مرکزی کردار میں  نظر آئے تھے ۔

 

 

نیہا ککڑ کے شوہر ہوٹل میں "لُٹ" گئے