پاکستانی خاتون کرکٹر کا عروسی جوڑے میں فوٹوشوٹ وائرل

پاکستانی خاتون کرکٹر کا عروسی جوڑے میں فوٹوشوٹ وائرل

لاہور(نیا ٹائم)پاکستانی خاتون کرکٹر کائنات امتیاز کا شادی کے جوڑے میں کرکٹ فوٹو شوٹ سماجی رابطوں پر مقبول ہوگیا۔

 

شادی کے سرخ جوڑے میں سجی  قومی وویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے بیٹ اٹھا کر کرکٹ گراونڈ میں  منفرد شادی کا فوٹو شوٹ کروایا۔کرکٹرکائنات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی  تصاویر پوسٹ کیں جن میں کہیں وہ بیٹ تھامے کھڑی ہیں اور کہیں بیٹنگ کیلئے وکٹوں کے آگے پوزیشن لیے ہوئے ہیں۔خاتون کرکٹر کائنات  امتیاز کا یہ منفرد ویڈنگ فوٹو شوٹ  سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل  ہو گیا۔خیال  رہے کہ ان کی شادی گزشتہ ماہ تیس اپریل کو وقار الدین کیساتھ ہوئی تھی۔کائنات امتیاز کی تصاویر کا وائرل ہونا تھا کہ سوشل میڈیا پر داد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

 

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ واہ کیا منفردانداز اپنایا ہے آپ نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے جبکہ ایک اور دوسرے صارف نے لکھا کہ کہ شادی ہر کسی کی زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے لیکن اس طرح کا فوٹو شوٹ آج سے پہلے نہیں دیکھا۔دیگرصارفین کی جانب سے بھی جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان قومی وویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز پندرہ ون ڈے اور پندرہ ہی  ٹی 20  میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔کائنات  نے ایک روزہ میچز میں  نو  جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں  چھ کٹیں اپنے نام کیں ہیں ۔

 

 

شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا