شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا

شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا

لاہور(نیا ٹائم)دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے 8516 میٹر اونچی چوٹی لوہٹسے پر بھی پاکستانی جھنڈا  لہرا کر تاریخ رقم کردی۔

 

پاکستان کے شہروز کاشف آٹھ  ہزار سے زیادہ میٹر بلند چار بلندترین چوٹیاں سر کرنے والے  بیس سالہ کوہ پیما نے صبح  چھ بج کر پانچ منٹ پر لوہٹسے چوٹی سر کی۔شہروز کے والد سلمان کاشف نے لوہٹسے سمٹ سر کرنے کو اسے ایک عظیم کارنامہ قرار دیا ہے۔اس سے  پہلے شہروز کاشف براڈ پیک، ماونٹ ایورسٹ، کے ٹو اور کنچن جونگا کی چوٹیاں بھی سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔شہروز آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔ شہروز کاشف نے اپنی کامیابی کا تمام کریڈٹ اپنے والدین اور تمام پاکستانیوں کے نام کیا اور انہیں سراہنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

 

دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما سے پہلے "پہاڑوں کابیٹا" کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے  مرحوم محمد علی سدپارا،ان کے صاحبزادے  حسن سدپارا اور سرباز علی بھی آٹھ آٹھ ہزار میٹر سے بلند پہاڑی چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ وطن واپسی سے قبل  شہروز کاشف ایک اور چوٹی سر کرنے کا ارادہ  بھی رکھتے ہیں۔پچھلے دنوں شہروز کے والد نے نجی ٹی وی  کو دیے گئے  انٹرویو میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ تو سب  ہی لیتے ہیں مگر حکومت کیجانب سے جو سپورٹ ملنی چاہیے وہ کوئی نہیں کرتا۔

 

 

ہیٹ سٹروک سے فاسٹ باولر میدان میں ہی دم توڑ گیا