جائیداد تنازع، کتنی جانیں لے گیا

جائیداد تنازع، کتنی جانیں لے گیا

پشاور(نیاٹائم) تھانہ ناصر باغ کی حدود میاں خان گڑھی میں دو فریقین نظر گل اور کا کی جان گروپ نے ایک دوسرے پر پلاٹ تنازعہ کی بنا پر فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے ستانہ گل اور نور زیب جبکہ  بہار علی ولد کاکی جان ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک  راحت نامی شخص زخمی ہو گیا ہے۔

 

اطلاع ملتےہی ناصر باغ پولیس نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کروادیاجبکہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادیا گیا، پولیس نےجائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے کارروائی شروع کر دی ہے،پولیس حکام کاکہناہےکہ واقعہ سے متعلق مزید کسی بھی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائےگا۔

 

وزیراعظم حکومتی مستقبل کے حوالے سے آج اتحادیوں سے ملیں گے