عمران خان کوگرفتارکرنیوالےکےساتھ کیا ہوگا؟فوادچودھری نےبتادیا

عمران خان کوگرفتارکرنیوالےکےساتھ کیا ہوگا؟فوادچودھری نےبتادیا

اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے والے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائےگا۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملکی معیشت مستحکم چھوڑ کر گئی تھی مگر پاکستان کو خطرناک معاشی بحران میں دھکیلا جارہا ہے، ایک وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور ایک پاکستان میں موجود ہے، جان بھوج کر پاکستان کا دیوالیہ کیا جا رہا ہے۔

 

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک ہی تجربہ بار بار کرنا احمقانہ ہے، بہت تجربہ ہو چکا، شہباز کی حکومت کو گھر بھیج کر الیکشن  کرائے جائیں۔فوادچودھری  نے کہا کہ معیشت کی تباہی سیاسی بحران کےباعث آئی ہے۔کہا جا رہا ہے اگلے 48 گھنٹے بہت اہمیت کے حامل ہیں مگر میں کہتا ہوں 48 گھنٹے بھی اس حکومت کیلئے بہت زیادہ ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 90 روز سے ایک بھی دن اوپر عبوری حکومت منظور نہیں، پاکستان میں 90 دن میں الیکشن کرائے جائیں، آج الیکشن  کا اعلان کریں،مل  بیٹھ کر پاکستان کے ایشوز حل کریں گے۔

 

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پاگل ہی ہو گا اگر عمران خان کو گرفتار کرےگا، جس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا آسان نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کپتان کو گرفتار کرنے والا اپنا پاسپورٹ کمبوڈیا کا بنوا لے۔

 

ہماری ذمہ داری ہے کہ نیب کو ختم کریں،شاہد خاقان عباسی