سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، چار دہشتگرد پکڑ لیے

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، چار دہشتگرد پکڑ لیے

لاہور(نیاٹائم)سی ٹی ڈی نے پنجاب کا رخ کرلیا، صوبہ بھرمیں کارروائیاں کرتےہوئے چار دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی)کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کارروائیاں عمل میں لائی گئی، اس دوران اٹھارہ آپریشنز میں متعدد مشتبہ افراد سے چھان بین کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس آپریشنزمیں چاردہشتگردوں کو نرغے میں لیا گیا جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، فیوزاورڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق گزشتہ سات روزمیں سرچ آپریشن کے دوران 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 48 کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا، ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی ملک کا امن خراب کرنے والے عناصر کے سارے منصوبے ناکام بنا دے گی۔

 

ابوظہبی جانے والے مسافر سے کتنی ہیروئن پکڑی گئی