عمران خان گھبرا گئے ہیں ، مراد علی شاہ

عمران خان گھبرا گئے ہیں ، مراد علی شاہ

کراچی (نیا ٹائم  )وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے عمران خان کی تقاریر سے لگتا ہے کہ وہ گھبرا گئے ہیں ، اسی لیے انہوں نے جان سےمارنے کی دھمکی دینے کا ذکر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی وصیت بھی پبلک کریں ۔اگر عمران خان کو سندھ میں کوئی خطرہ ہے تو ہم کارروائی کریں گے ۔

ایکسپو سنٹر میں مائی کراچی نمائش کی اختتام تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کے مطابق بلدیاتی قوانین میں ترامیم کی جائیں گی ۔ ایم کیو ایم بڑی سیاسی جماعت ہیں اور ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں عمران خان نے معیشت کا برا حال کر دیا جبکہ عمران خان کسی بھی بات ککو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے کوئی ویڈیو بنائی ہے تو عوام کو کیوں نہیں دکھا رہے ۔ عمران خان کو اپنی جان کی پرواہ ہے لیکن لوگوں کی جانوں کی پرواہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم عمران خان کے ساتھ تھی تو ٹھیک تھی اب غلط ہو گئی ہے ۔ایم کیو ایم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی قوانین میں ترامیم کا جائزہ لیں گے۔   ایم کیو ایم بڑی سیاسی جماعت ہے ۔ ان کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری پہلے ہی میثاق معیشت کی بات کر چکے ہیں ۔ ہمیں معاشی صورتحال کی بہتری کی طرف بھی بھرپور توجہ دینا ہو گی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت پر ہم نے مشترکہ مفادات کونسل میں اپنا کیس اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جامشورو تو سیہون سڑک کی ذمہ داری وفاق کی ہے ۔ وفاق نے ہم سے اپریل 2017 ء میں بھِ اس ضمن میں 7 ارب روپے مانگے تھے جو ادائیگی کے باوجود سڑک تعمیر نہ  ہو سکی ۔ 2018 ء میں ہم نے وفاق سے بھی کہا کہ پیسے واپس کر دیں تاکہ سڑک ہم خود تعمیر کر لیں ۔

 

کراچی پہنچنے پر وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو کا شاندار استقبال