دریائے راوی میں کشتی کو حادثہ 4 بچے ڈوب گئے

دریائے راوی میں کشتی کو حادثہ 4 بچے ڈوب گئے

ننکانہ صاحب (نیا ٹائم  )دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے قریب کشتی کو حادثہ ، 4 بچے ڈوب گئے ۔ ریسکیو ٹیمیں بچوں کی تلاش کر رہی ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریائے راوی میں سفر کے دوران کشتی میں سوراخ ہوگیا اور اس میں پانی بھرنے کی وجہ سے 8 افراد نے دریا میں چھلانگیں لگا دیں جن میں سے 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ جبکہ 4 کی تلاش جاری ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں کودنے والوں میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے جن میں 3 بھائی اور ایک بہن بھی شامل ہے ۔ ابتدائی طور پر ڈوبنے والے بچوں کی شناخت 12 سالہ نور فاطمہ ، 9 سالہ جواد ، 6 سالہ ایان اور 5 سالہ ارسلان شامل ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں کی تلاش کیلئے دریا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ، ڈوبنے والے بچوں کی تلاش تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا ۔

 

چولستان میں خشک سالی، مدد صرف فوٹو سیشن کی حد تک