نیہا ککڑ کے شوہر ہوٹل میں

نیہا ککڑ کے شوہر ہوٹل میں "لُٹ" گئے

ممبئی (نیا ٹائم  ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر پنجابی گلوکار روہن پریت سنگھ ہوٹل میں "لٹ" گئے ۔ ان کا سامان ہوٹل سے چوری کر لیا گیا ۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر ہماچل پردیش منڈی کے ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر نیہا ککڑ کے شوہر کا قیمتی سامان چرا لیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہن پریت سنگھ منڈی کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے ، صبح بیدار ہونے پر معلوم ہوا کہ ان کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی ، موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان غائب تھا ۔ بھارتی پولیس کے مطابق روہن پریت سنگھ نے جس ہوٹل میں قیام کیا تھا وہا سے ان کا موبائل فون ، ہیرے کی انگوٹھی ، سمارٹ واچ سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔

حال ہی میں نیہا ککڑ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جو غالباً ہماچل پردیش منڈی کے ہی کسی ہوٹل  کے کمرے کی تھی ۔

واضح رہے نیہا ککڑ نے گلوکار روہن پریت سنگھ سے 2020 میں شادی کی تھی ۔

 

بھارتی اداکارہ کی سالگرہ سے اگلے روز ہی گھر سے لاش برآمد