چولستان میں خشک سالی، مدد صرف فوٹو سیشن کی حد تک

چولستان میں خشک سالی، مدد صرف فوٹو سیشن کی حد تک

بہاولپور(نیاٹائم)چولستان میں خشک سالی کے نام پرسرکاری سطح پرامدادی کاروائیاں جاری سماجی تنظیموں نے فوٹوسیشن کے ذریعے اپنی کارکردگی ظاہرکرنے کی منصوبہ کرلی۔

 

 چولستان کے مخصوص مقامات پرجانوروں کی ہلاکتیں‘باقی چولستان میں صورتحال بہتر ہونے کی اطلاعات محضوص مافیافنڈزکے حصول کیلئے حقائق کے برعکس خوف وہراس پھیلا کر مذموم مقاصدحاصل کرناچاہتاہے خفیہ ادارے حقائق بارے اعلی حکام کوآگاہ کریں۔عوامی وسماجی حلقوں کامطالبہ، تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں سے چولستان کے علاقہ میں خشک سالی اورجانوروں کی ہلاکتوں کی خبریں سوشل میڈیااخبارات اورٹی وی چینلز کی زنیت بنی ہوئی ہیں جو چولستانی ذرائع کے مطابق حقائق اس کے برعکس ہیں۔

 

 ذرائع نے بتایاہے کہ چولستان کے دوردراز علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے چندجانوروں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں جبکہ آبادی والے علاقوں میں پانی کی دستیابی کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش ہے لیکن ایک مافیانے پرانی تصاویر سوشل میڈیاپرلگاکرخوف وہراس پھیلاناشروع کررکھاہے اورپورے پاکستان سے امدادی کاروائیوں کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے جس میں سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال کیاجارہاہے پنجاب بھرسے ریسیکیو ٹیمیں چولستان میں پہنچ رہی ہے اوروہاں پرفوٹوسٹیشن کرکے کروڑوں روپے کابجٹ ہضم کیاجارہاہے۔

 

 یہ بھی بتایاگیاہے کہ بہاولپورضلعی انتظامیہ اورٹی ایم ایز کی گاڑیاں چولستان میں پانی سپلائی کرتی ہیں اوراین جی اوزکے نمائندے وہاں پرکھڑے ہوکر فوٹوسیشن کے ذریعے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے میں مصروف عمل ہیں ذرائع کے مطابق چولستانیوں کوٹینکوں اور واٹربوزوروں کے ذریعے فراہم کیاجانیوالاپینے کاپانی بھی کروڑوں روپے میں پڑے گایہ بھی بتایاگیاہے چولستان ترقیاتی ادارہ کے پاس دور افتادہ علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے واٹربوزرٹینک خریدکیے گئے تھے جوپوراسال کاغذوں میں چولستانیوں کوپانی فراہم کرتے رہے۔

 

 ان کے ڈیزل اورمینٹیس کی مدمیں کروڑوں روپے کے بلز پاس کرائے گئے ہیں لیکن اب وہ واٹرٹینک پانی فراہم کرنے میں ناکام نظرآرہے ہیں باوثوق ذرائع نے یہ بھی بتایاگیاہے کہ سماجی تنظیموں نے اپنے فنڈز کے حصول کیلئے خشک سالی سے معاملہ قحط سالی تک پہنچا دیا ہے اور وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطرروزانہ کی بنیادپر پرانی تصاویر لگاکرخشک سالی کی مہم چلارہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں کاکہناہے کہ چولستان میں مشکلات کاشکارچولستانیوں کوپانی کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے لیکن چولستانیوں کے نام پرکروڑوں کے فراڈ کرنیوالوں کاپوری طرح محاسبہ کرنے کیلئے خفیہ اداروں کوبھی اپناکرداراداکرناہوگا۔

 

ملیشئین موٹربائیکرزکا کےپی کے، کے سیاحتی مقامات کی جانب ریلی کاآغاز