رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا

رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(نیا ٹائم)پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے جس پروزارت صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

ترجمان وزارت صحت کی جانب سے پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک برس کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال  پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہونا انتہائی خطرناک بات ہے۔ وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا اس متعلق کہنا ہے کہ بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک تشویشناک بات ہے، پولیو کا ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

 

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ کہ بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ہر مہم میں حفاظتی قطرے لازمی پلوائے جائیں، پولیو وائرس کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کررہے ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں۔

 

ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ بے قابو ہو گیا 5 افراد دم توڑ گئے