ملک چھوڑنے سے پہلے عامرلیاقت نے اپنے بچوں کو کیا مشورہ دیا

ملک چھوڑنے سے پہلے عامرلیاقت نے اپنے بچوں کو کیا مشورہ دیا

کراچی(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے ممبرقومی اسمبلی عامر لیاقت نے تادم کیلئے پاکستان چھوڑنے سے پہلے اپنے بیٹےاوربیٹی کے لیے ایک جذباتی میسج شیئر کیا ہے۔

 

عامرلیاقت نے انسٹاگرام پربیٹے احمد اوربیٹی دعا کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے ایک لمبا پیغام تحریرکیا جس میں انھوں نے ملک چھوڑنے کے فیصلے کا بتاتے ہوئے بیٹےاوربیٹی کومشورہ سے نوازتے ہوئے لکھا کہ میرے بچواب آپ بڑے ہو گئے ہو، دعا لمزسے تعلیم یافتہ ہونے کے بعد ایک شاندارمقام حاصل کرے گی اوراحمد تم ایک شاندارانجینئر بنوگے، تمہارا باپ کا کوئی قصورنہیں تھا لیکن تم سمجھ نہیں سکے اور نہ اب سمجھو گے اوراس کا باعث بدترین سوشل میڈیا ہے۔

 

انھوں نے لکھا کہ جہاں اگر آپ اپنا حقیقی روپ رکھتے ہیں تو بغیرکسی جھیجھک کے آپ کو شیطان کہا جاتا ہے، اگر آپ ایک مصنوعی اخلاقیات لے کرآتے ہیں تو منافق ٹھہرتے ہیں۔ عامرلیاقت نے اپنی پوسٹ میں اپنی بیٹی کا نام پکارتے ہوئے لکھا کہ دعا! آپ میری مجھے عزت دیں یا نہ دیں، آپ کے سابقہ اسکول کے ٹیچر نے مجھے آپ کی کلاس میں "ڈیڈ مین" کہا اور آپ خاموش رہی  یا پھروقتی اپنے باپ کو برا بھلا کہا تاہم میں آپ سے ہمیشہ پیار کروں گا۔"

 

ممبرقومی اسمبلی میں اپنی پوسٹ میں اپنے بچوں سے مزید کہا کہ’ میں تم دونوں کو کہتا ہوں کہ جو بھی ہوجائے اپنی والدہ کی عزت لازمی کرنا اور جب بھی اسے ضرورت ہو انکا خیال رکھنا انکو تکلیف نہ پہنچانا، یہ بھی کلیئر کر دوں کہ میں نے اس کو طلاق نہیں دی تھی اور کہا تھا کہ یہ صرف ایک غلط فہمی پر مبنی سٹوری ہے، وہ اب بھی میری اہلیہ ہے"عامر"کا لفظ اپنے نام سے ہٹانا بشریٰ کی سلیکشن تھی میری نہیں میرے نگاہ میں بشری کا مقام اب بھی پہلے کی طرح ہے۔

 

وہ ایک شاندارکردار، پرہیزگاراورمثالی علم کی دولت سے مالامال ہے، وہ ایک بہترین ماں ہے لیکن بدقسمتی سے بری بیوی ہے، لوگ کو نہیں پتہ کہ 20 سال کے بعد کیوں مجھے دوسری بیوی کی طرف جانا پڑا، یہ ہمارا نازک پرسنل معاملہ ہے اور میں آپ کی والدہ سمیت کسی کو بھی پرمیشن نہیں دوں گا کہ کوئی میری فیملی کی پرائیویسی پر حملہ کرے۔ میرے پر کچھ قرض ہیں انہیں جلدی ادا کردوں گا، ابھی میرے پاس پیسے نہیں ہیں، ملک چھوڑرہا ہوں لیکن میں آپ دونوں سے ہمیشہ پیارکرتا رہوں گا۔

 

عامر لیاقت کا بڑا اعلان