حج قرعہ اندازی کی تقریب آج شہراقتدار میں ہو گی

حج قرعہ اندازی کی تقریب آج شہراقتدار میں ہو گی

اسلام آباد(نیا ٹائم)سرکاری حج سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے نام کا اعلان آج اسلام آباد میں قرعہ اندازی تقریب میں کیا جائے گا۔

 

حج 2022 کی قرعہ اندازی  کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان کے لیے حج کوٹہ  اکیاسی ہزار مقرر ہے جبکہ پورے ملک سے سرکاری حج سکیم کے لیے  ترسیٹھ  ہزار سے زیادہ  حج درخواستیں جمع ہوئیں۔سرکاری حج سکیم کا کوٹہ  بتیس ہزار ہے۔ ٹوٹل کوٹے میں چالیس  فی صد سرکاری اورساٹھ فی صد نجی حج سکیم کا ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات 7 سے 10لاکھ روپے ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر سالوں کی نسبت اس سال  کم حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ وقت کی کمی کی وجہ سے  حج درخواستوں کی وصولی میں بھی توسیع نہیں کی گئی ۔

 

ترجمان وزارت مذہبی امور  کے مطابق عازمین حج وزارت کی ویب سائٹ سے بھی اپنی دستاویز کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کا جمعہ تیرہ مئی کو آخری دن تھا۔سعودی حکومت کی جانب سے کوروناکے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل  سطح پر حج انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے لیے اس سال حج 2022 میں اکیاسی  ہزار 132 عازمین کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔ چالیس فی صد عازمین سرکاری سکیم جبکہ ساٹھ  فی صدپرائیویٹ سکیم کے ذریعے عازم حجاز مقدس ہوں گے۔ نجی  طور پر حج اخراجات  بارہ لاکھ سے بھی بڑھنے کے امکانات ہیں۔

 

 

کاروباری شخصیات کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی حمایت