محبوبہ سے ملاقات کی خاطر عاشق نے گاوں کی بجلی کاٹ دی

محبوبہ سے ملاقات کی خاطر عاشق نے گاوں کی بجلی کاٹ دی

نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بھارتی نوجوان کااپنی  محبوبہ سے ملاقات کے لیےانوکھا اقدام سامنے آگیا۔ محبوبہ سے ملنے  کی خاطر پورے گاؤں کو بجلی سے ہی  محروم کردیا۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے  مطابق یہ دلچسپ اور عجیب واقعہ انڈین  ریاست بہار کے پورنیہ ضلع کے گنیش پور گاؤں میں پیش آیا جہاں اکثر شام کے وقت میں گاؤں کی بجلی منقطع ہوجاتی تھی۔الیکٹریشن کوشش کرتا تھا کہ محبوبہ سے ملاقات کے دوران گاؤں کا کوئی فرد انہیں نہ دیکھے اور  اسی لیے وہ پورے گاؤں کو اندھیرے میں ڈبو دیتا تھا۔رپورٹ میں مزید  بتایا گیا ہے  کہ ہر روز شام کے وقت پورے گاؤں کی بجلی بند ہوجاتی تھی جبکہ پڑوس والے گاؤں کی بجلی بحال رہتی تھی۔

 

گنیش پور گاؤں کے مکینوں  کو اندازہ ہوگیا تھا کہ کوئی  جان بوجھ کر گاؤں کی بجلی کے ساتھ چھیڑ خانی کر رہا ہے اوراسی لیے گاؤں والوں نے واقعے میں ملوث شخص کو پکڑنے کیلئے گہرا گڑھا کھودا۔ اگلے دن  جب گاؤں  کی بجلی منقطع ہوئی تو گاؤں کے رہائشیوں نے اس سرکاری سکول کا دورہ کیا جہاں سے گاؤں کو بجلی فراہم کی جاتی تھی۔گاؤں والوں نے گڑھے میں الیکٹریشن اور محبوبہ کو دیکھا تو شدید حیرانگی میں مبتلا ہوئے اور سرپنچ اور دیگر اہل محلّہ کی موجودگی میں الیکٹریشن اور محبوبہ کی شادی کروا ڈالی۔

 

 

اولاد نہ ہونے پر والدین کا اپنے ہی بیٹے پر مقدمہ