کاروباری شخصیات کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی حمایت

کاروباری شخصیات کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی حمایت

کراچی (نیا ٹائم)ملک کی  نامور اور معروف کاروباری شخصیات نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی حمایت کر دی۔

 

شہر قائد میں مضبوط روپیہ مضبوط پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز ( آباد) محسن شیخانی نےوفاقی  حکومت کو مشورہ  دیا کہ  بین الاقوامی  مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے مذاکرات کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں بڑھانی ہیں تو بیشک بڑھا دیں۔پاکستانی  کاروباری حلقوں کی نامور شخصیت عارف حبیب کا کہنا تھا  کہ پاکستان کو ستائیس  ارب ڈالرز کی ضرورت ہے اس لیے سیاسی پارٹیاں  پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والے بیانات  دینےسے گریز کریں ۔

 

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان کا کہنا تھا کہ 1998 میں ایٹمی تجربہ کرنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف  پچاس کروڑ ڈالرز رہ گئے تھے جبکہ  آج  کی موجودہ صورت حال اس سے کئی گناہ  بہتر ہے۔جنرل سیکرٹری ایکسچینچ کمپینیز آف پاکستان ظفر پراچہ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ، رقم حاصل کرنے کیلئے بینچ مارک ہے مگر حکومت سخت فیصلے نہیں کر  رہی۔موجودہ معیشت کو سہارا دینے کے لیے سخت فیصلوں جیسی کڑوی گولی کو نگلنا ہو گا۔

 

 

پی ٹی آئی کی عمران خان کی سکیورٹی کیلئے اہم درخواست