پی ٹی آئی کی عمران خان کی سکیورٹی کیلئے اہم درخواست

پی ٹی آئی کی عمران خان کی سکیورٹی کیلئے اہم درخواست

اسلام آباد(نیا ٹائم)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیلئے ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ائیر پورٹس پر وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) اورایئرپورٹ سکیورٹی فورس( اے ایس ایف )کو خط لکھا ہے ۔ذرائع کے مطابق  خط میں سربراہ تحریک انصاف  کو ائیرپورٹس پر آمد اور روانگی کیلئے وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت مانگی گئی ہے۔خط میں مزیدکہا گیا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی خطرات در پیش ہیں اس لیے  انہیں وہ ائیر پورٹ  کا وہ ہال  استعمال کرنے دیا جائے جو وہ  بطور وزیراعظم  کرتے تھے۔

 

ذرائع کایہ بھی  کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے درخواست کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر آمد اور روانگی کیلئے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت  بھی دی جائے۔ذرائع کے مطابق خط میں ایئر پورٹ سکیورٹی فورس  سے بھی سابق وزیراعظم  عمران خان کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان متعدد بار اپنے جلسوں میں اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور  انہیں قتل کیے جانے کی سازش کی جارہی ہے۔

 

 

میرانشاہ خودکش دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد شہید