گرمی کی شدت کب تک رہے گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

گرمی کی شدت کب تک رہے گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر مئی کے آخری ہفتے تک شدت کے ساتھ جاری رہ سکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہراسی ماہ کے آخر تک بڑی شدت کے ساتھ رہ سکتی ہے۔ تاہم آج شام یا رات کے اوقات میں اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

 

گزشتہ دن ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بینظیرآباد اورجیکب آباد میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ موئن جو دڑو اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ دن کراچی میں سال کا گرم ترین دن تھا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سے اوپرچلا گیا، کراچی کے شہریوں کو ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔

 

ملک بھر میں گرمی کا راج ، سورج آگ برسانے لگا