شریف فیملی کا عوام کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

شریف فیملی کا عوام کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

 لاہور(نیاٹائم)شریف فیملی نے عوام کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق شریف فیملی کی ملکیتی تمام شوگرملوں سے چینی سترروپے کلو کے حساب سے دی جائے گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت میں کمی لانے کیلئے فوری ایکشن لے لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی سترروپے کلو سیل کرنے کی تلقین کی ہے اور شوگر ملزایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے چوبیس گھنٹے کا ٹائم دے دیا گیا ہے۔

 

حمزہ شہبازنے ہدایت کی کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

 

نوازشریف واپس کب آئیں گے، وزیرقانون نے بتادیا