بھارتی اداکارہ کی سالگرہ سے اگلے روز ہی گھر سے لاش برآمد

بھارتی اداکارہ کی سالگرہ سے اگلے روز ہی گھر سے لاش برآمد

ممبئی (نیا ٹائم  ویب ڈیسک ) جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اور ماڈل گرل سہانا اپنی 22 سالگرہ کے اگلے ہی روز گھر میں مردہ پائی گئیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سہانا کی لاش بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کالی کٹ میں واقع ان کے فلیٹ سے ملی ہے ۔ابتدائی اطلاعات کےمطابق اداکارہ کی لاش ان کے فلیٹ کی کھڑکی کی گرل سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔

اداکارہ کے والدین نے شک ظاہر کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو ان کے داماد نے قتل کیا ہے کیونکہ وہ اس طرح خود کشی نہیں کر سکتی ہے ۔ اس کا شوہر پہلے بھی پیسوں کیلئے اس پر تشدد کرتا تھا ۔

پولیس نے اداکارہ کے والدین کے شک پر اداکارہ  شوہر کو حراست میں لے کر قتل کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اداکارہ سہانا اپنے شوہر کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھی اور پولیس کو اس کی موت کی اطلاع بھی اس کے شوہر نے دی تھی ۔

دوسری طرف اداکارہ کے شوہر نے خود کو بے قصور قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسے سہانا کی لاش فلیٹ کے باتھ روم سے ملی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، یہ خود کشی ہے یا قتل اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

 

بھارتی اداکار سہیل خان کا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ