امریکا میں بچوں کے فارمولا دودھ کی قلت

امریکا میں بچوں کے فارمولا دودھ کی قلت

واشنگٹن (نیا ٹائم  ویب ڈیسک )امریکا میں بچوں کا فارمولا دودھ ناپیید ہو گیا ، مائیں پریشان ہو گئیں ۔ بحران ٹلنے کا فوری طور پر کوئی امکان بھی نہیں ہے ۔فارمولا دوودح کے شعبت میں مسابقت کی کمی کی بھی نشاندہی ہو گئی ۔

وائٹ ہاوس کے معاشی مشیر برائن ڈیسی کے مطابق دودھ کا یہ بحران جلد ہونے والا نہیں ہے اس کے حل میں تھوڑا وقت لگے گا ۔ واضح رہے امریکا میں بچوں کے دودھ کی قلت اس سے قبل کورونا وبا کے دوران شروع ہوئی تھی ۔ سفری پابندیوں کی وجہ سے دودھ کی سپلائی چین اور پیداوار بھی متاثر ہوئی تھی ۔ رواں برس فروری میں فارمولا دودھ  کا بحران مزید سنگین ہو گیا جب فارمولا دودھ کے باعث دو نوزائیدہ بچوں کی اموات کے بعد فارمولا دودھ بنانے والی بڑی امریکی کمپنی ایبٹ نے رضا کارانہ طور پر اپنی پراڈکٹ مارکیٹ سے اٹھا لی اور  مشی گن میں اپنی فیکٹری بھی بند کر دی ۔

دودھ کی قلت سے والدین کو پریشانی کا سامنا ہے  بچوں کی بڑی تعداد فارمولا دودھ پر ہی انحصار کرتے ہیں ۔ امریکا میں کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والی مائیں اور ملازمت پیشہ خواتین اپنے بچوں کو فارمولا دودھ ہی پلاتی ہیں کیونکہ انہیں زچگی کے فوری بعد ملازمت پر بھی جانا ہوتا ہے جس کے باعث ان کے پاس بچوں کو اپنا دودھ پلانے کا وقت نہیں ہوتا ۔

فارمولا دودھ کی قلت کے باعث اس کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں ۔

ایبٹ کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ان کے فارمولا دودھ کو کلیئر کر دیا ہے تاہم فیکٹری سے متعلق 483 ہدایات جاری کی گئی ہیں جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے جلد مشن گن فیکٹری دوبارہ کھول دی جائے گی ۔

ایف ڈی اے نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بحران پر قابو پانے کیلئے دیگر اقدامات پر بھی غور کر رہے ہیں جن پر آئندہ ہفتے سے عمل شروع ہو گا ۔ ان اقدامات سے بیرون ممالک سے فارمولا دودھ کی درآمد بھی کی جائے گی ۔

 

فن لینڈ کے نیٹو میں شمولیت کے منفی  اثرات ہونگے ، پیوٹن