
ایشیا کپ ہاکی فائیو ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری
لاہور (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک ) سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں شیڈول ایشیا کپ ہاکی فائیو ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ قومی ٹیم کے ٹرائلز اتوار کو ہوں گے ۔
ایشا کپ ہاکی فائیو ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن اور ٹرائلز اتوار کے روز ہوں گے جس کے بعد قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ۔ پاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ کیلئے 19 مئی کو روانہ ہو گی ۔
ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم پہلے روز پولینڈ اور بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ اگلے روز 5 جون کو قومی ٹیم سوئٹزر لینڈ اور ملائیشیا کے مد مقابل ہو گی ۔
قومی ٹیم کا کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ریحان بٹ کی نگرانی میں جاری ہے ۔ کیمپ میں اس وقت 15 کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے 9 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی ۔
واضح رہے ایشیا کپ ہاکی فائیو کا فائنل بھی 5 جون کو ہی کھیلا جائے گا ۔
ایک اورکپتان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ