شریف خاندان نے چینی کی قیمتوں پر بڑا اعلان کر دیا

شریف خاندان نے چینی کی قیمتوں پر بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیا ٹائم  ) شریف خاندان نے پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اپنی شوگر ملوں میں بننے والی چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

برسر اقتدار شریف فیملی نے پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں کمی لانےکیلئے اپنی زیر ملکیت شوگر ملز میں بننے والی چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کی ہے ۔ حمزہ شہباز کی ٹیم کی اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مذاکرات بھی کئے گئے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طرف سے پنجاب میں بھر میں چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کے حتمی فیصلے کیلئے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب میں چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے جبکہ 10 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت بھی 550  روپے سے کم کر کے 400 روپے میں فروخت کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔

 

خواتین کو عزت دینا ہو گی ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ