فن لینڈ کے نیٹو میں شمولیت کے منفی  اثرات ہونگے ، پیوٹن

فن لینڈ کے نیٹو میں شمولیت کے منفی  اثرات ہونگے ، پیوٹن

کریملین (نیا ٹائم  ویب ڈیسک )روس کے پڑوسی ملک فنڈ لینڈ نے مغربی دفاعی اتحاد (نیٹو)میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا ، روس کی طرف سےیوکرین پر حملے کے بعد فن لینڈ نے نیٹو اتحاد میں شمولیت کیلئے کوششیں تیز کر دیں ۔

فن لینڈ کے صدر ساولی نینستو کے اتوار کے روز نیٹو میں شمولیت کیلئے باضابطہ درخواست دینے کا امکان ہے ۔ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی گزشتہ دنوں سوئیڈن اور فن لینڈ کے دورے کئے تھے اور برطانیہ نے دونوں ممالک سے معاہدے کئے تھے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں وہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے ۔ یہ معاہدے بھی ممکنہ روسی خطرات کے پیش نظر کئے گئے تھے ۔

اب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فن لینڈ کے صدر ساولی نینستو کو خبردار کیا ہے کہ فن لینڈ کی طرف سے کسی بھی طرح عسکری غیر جانبداری کو ختم کرنا ایک سنگین غلطی ہو گی ۔

روسی صدارتی محل کریملین کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر پیوٹن نے فن لینڈ کے صدر کو ٹیلیفونک پیغام دیا ہے کہ روس کی طرف سے فن لینڈ کی سلامتی کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں لہٰذا کسی عسکری غیر جانبداری کی پالیسی کو ترک کرنا ایک سنگین غلطی ہو گی ۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ فن لینڈ کے سیاسی رجحانات میں اس قسم کی تبدیلی سے روس اور فنڈ لینڈ کے دہائیوں پر مشتمل تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں 24 فروری سے جاری فوجی کارروائی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔

پیوٹن نے فنش ہم منصب کو آگاہ کیا کہ یوکرین نے مذاکرات کو بھی معطل کیا ہوا ہے ۔ یوکرین سنجیدہ و تعمیری بات چیت میں کسی طرح کی دلچسپی ظاہر نہیں کی جا رہی ۔

 

دنیا کی سب سے مہنگی ڈیل کس وجہ سے رک گئی