عدالت نے 11سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے ملزموں کوسزا سنا دی  

عدالت نے 11سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے ملزموں کوسزا سنا دی  

کراچی (نیا ٹائم ) شہر قائد میں گیارہ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمہ کا انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین ملزموں کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں ملزموں پر 2 ، 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تینوں ملزموں کے گھناونے فعل سے معاشرے میں خوف و ہراس بھی پیدا ہوا ۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزموں نے دسمبر 2020 میں گیارہ سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ جبکہ ملزموں کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمون پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزموں نے سید ویلیج سکیم 33 میں بچی کو 13 دسمبر 2020 کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ ملزموں کے خلاف تھانہ ملیر کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

 

صدر دھماکے میں 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء کی خبر سامنے آگئی