ایک اورکپتان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

ایک اورکپتان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

کراچی(نیاٹائم) عمران خان کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم کےایک اور سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نےبھی عملی طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔

 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشدلطیف کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ سیاسی حالات کو بغور دیکھ رہےہیں، ابھی ان میں کام کرنے کی سکت ہے، وہ بہت کچھ کر سکتےہیں، لہٰذا عین ممکن ہے کہ آئندہ دو سے تین سال میں آپ مجھےعملی طورپر سیاست میں دیکھیں گے۔

 

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ سب جانتے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ راشد لطیف کس سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتے ہیں، میرے سیاسی نظریات کیا ہیں کئی لوگ جانتے ہیں ۔راشد لطیف نے مزید کہا کہ وہ پرانی جگہ اور ساتھی چھوڑنے والے نہیں، وہ باضابطہ منشور کیساتھ چلنے والوں میں سے ہیں۔عمران خان کی طرح وہ بھی قوم کےلیے کچھ کرگزرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

گورنرکے پی کے کس جماعت سے ہوگا