گورنرکے پی کے کس جماعت سے ہوگا

گورنرکے پی کے کس جماعت سے ہوگا

اسلام آباد (نیاٹائم) ذرائع نے دعوی کیاہےکہ مسلم لیگ ن نے جمعیت علماء اسلام ف اورپاکستان پیپلزپارٹی کو گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی۔

 

ذرائع کےمطابق جے یو آئی ف صدرِ مملکت اور خیبر پختونخوا کے گورنر کے عہدوں کی امیدوار تھی تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے صدرمملکت کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیاہےکہ وہ گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ اپنے پاس رکھناچاہتی ہے۔ذرائع نےدعوی کیاہے کہ پیپلز پارٹی بھی گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کی امیدوار تھی تاہم پی پی پی کوبڑے آئینی عہدے ملنے کی وجہ سے ن لیگ نے انہیں بھی یہ عہدہ دینے سےمعذرت کرلی ہے۔

 

خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے اقتدارسے قبل من پسند عہدوں کے حوالے سے اپنی خواہشات کااظہارکیاتھا،حکومت میں آنے کے بعداتحادی جماعتوں نے ایک دوسرے سےکیے وعدے پورے نہیں کیے۔

 

عمران خان نے پیٹرول پر سبسڈی کیوں دی، مریم اورنگزیب بول پڑیں