عمران خان نے پیٹرول پر سبسڈی کیوں دی، مریم اورنگزیب بول پڑیں

عمران خان نے پیٹرول پر سبسڈی کیوں دی، مریم اورنگزیب بول پڑیں

اسلام آباد(نیاٹائم) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے الزام عائدکیا ہےکہ عمران خان نے اپنی شکست دیکھ کر پیٹرول پرغیر قانونی سبسڈی دی۔تاکہ ان کے بعدآنے والی حکومت اس سبسڈی کابوجھ نہ اٹھاسکے اورقوم کی نظروں میں بے توقیرہوجائے۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہناتھا کہ جب آپ حکومت چھوڑکرگئے توایک ڈالر 189 روپےکی سطح پرتھا، آج ملک میں مہنگائی جس نہج پر ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سےسخت ترین شرائط پرمعاہدے مران خان کرکے گئے، جب آپ کوپتا چل گیا کہ آپ کوشکست ہورہی ہےتوآپ نے پیٹرول پرغیرقانونی سبسڈی دینے کی چال چلی، عمران خان نے غیرقانونی سبسڈی دےکرعوام کے ساتھ دھوکا کیا اورقومی خزانے کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

 

وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ ہماری حکومت عمران خان کی معاشی تباہ کاریوں سے عوام کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، موجودہ مہنگائی کےاعمال نامے دراصل عمران خان کاکیادھراہے، مقام حیرت ہے کہ وہ اپنی نااہلی کا سوال چارہفتے پرانی حکومت سے کررہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں پرقومی خزانے کاالزام عائدکرتے ہوئے انگلی اٹھانے والے اپنے جلسوں میں شرکت کے لیے کس حیثیت سے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں۔کیایہ خیانت نہیں؟

 

عدالتیں رات کوکیوں کھلیں،اویس لغاری نے کپتان کوبتادیا