عدالتیں رات کوکیوں کھلیں،اویس لغاری نے کپتان کوبتادیا

عدالتیں رات کوکیوں کھلیں،اویس لغاری نے کپتان کوبتادیا

لاہور(نیاٹائم) پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کے سیکرٹری جنرل اویس لغاری کہتے ہیں کہ عمران خان نے آئین شکنی کی کوشش کی،خان صاحب ! آئین شکنی کی کوشش پررات 12بجے عدالتیں کھلیں تھیں۔

 

اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن)پنجاب کےسیکرٹری جنرل اویس لغاری کا کہنا تھاکہ ایک مہینے کی حکومت کو تمام ملکی مسائل کا ذمہ دارنہیں ٹھہرایاجاسکتا ،عثمان بزدار نے اپنے دوران اقتدارکےدوران پنجاب کا بیڑا غرق کردیا ہے ،انہوں نے پنجاب میں گورننس کا بہت برا حال کیا ہے ۔

 

اویس لغاری نے الزام عائدکیاکہ عمران خان پنجاب کو کھنڈرا ت میں تبدیل کرکے گئے ہیں ،پنجاب کے ہسپتالوں میں 48فیصد تک ٹیکنیکل افرادکی آسامیاں خالی ہیں۔ہسپتالوں کابراحال ہے مریض دوائیوں کے لیے رُل گئے ہیں۔

 

عامر لیاقت کا بڑا اعلان