عامر لیاقت کا بڑا اعلان

عامر لیاقت کا بڑا اعلان

کراچی (نیاٹائم) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی دلبرداشتہ ہوگئے، عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں عامر لیاقت حسین نےتحریر کیاہےکہ وہ کچھ ہی دیر میں اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ جاری تنازع پرپاک سرزمین سے اپنا آخری بیان جاری کریں گے اور اس کے بعد ہمیشہ کیلئے وہ بیرون ملک چلے جائیں گے۔

 

یاد رہے کہ کچھ روز پہلے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے ان سےاپنے شوہرسےخلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بعد ازاں دانیہ نے اپنے شوہر کی بعض نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس کےبعددونوں میاں بیوی کےدرمیان سوشل میڈیاپرالزام تراشی کاسلسلہ کافی عرصہ تک جاری رہا۔بعدازاں عامرلیاقت حسین نے اپنے ایک بیان میں اپنی اہلیہ کواللہ کی رضاکےلیے معاف کردیاتھا۔

 

دوسری طرف دانیہ ملک نے عدالت میں نان نفقہ کاکیس دائرکررکھاہےاورپولیس کوبھی درخواست دے رکھی ہےکہ انہیں اوران کے خاندان کوڈاکٹرعامر لیاقت سے خطرہ ہے لہذانہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔

 

آزاد جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی کی تعیناتی