آزاد جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی کی تعیناتی

آزاد جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی کی تعیناتی

مظفر آباد(نیاٹائم) پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر ترین افسر ڈاکٹر امیر احمد شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی آزاد جموں و کشمیر تعینات کردیا۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر امیر شیخ کی آئی جی آزاد جموں و کشمیر کی تعیناتی کا حکومت پاکستان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔ واضح رہےکہ ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے منصب پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

 

ملیشئین موٹربائیکرزکا کےپی کے، کے سیاحتی مقامات کی جانب ریلی کاآغاز