
صدر دھماکے میں 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء کی خبر سامنے آگئی
کراچی (نیاٹائم)شہرقائد کےعلاقے صدرمیں ہونے والے دھماکے کے بعد بھگدڑ کے دوران لڑکی کے اغوا کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بارہ مئی کو صدرمیں ہونے والے دھماکے کے بعد بھگدڑ کے دوران پندرہ سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ 15 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ پریڈی تھانے میں لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوگیا ہے۔
لڑکی کے بھائی کے کہنا تھاکہ میری اہلیہ، بہن اوروالدہ پنجاب کالونی سے خریداری کی غرض سے صدر آئے تھے، اسی دوران بلاسٹ ہوا تو بھگدڑمچ گئی جس کے نتیجے میں والدہ بے ہوش ہوکرنیچے گری جبکہ والدہ کے ہوش آنے پر بہن سویرا لاپتا ہوچکی تھی۔
خاتون پولیس انسپکٹرکاقاتل شوہرنکلا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ