عامر خان نے باکسنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دہا

عامر خان نے باکسنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دہا

لندن(نیا ٹائم ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےباکسنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو دفعہ کے ورلڈ چیمپئن اور موجودہ ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے باکسنگ  رنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔باکسر عامر خان کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مجھے اپنے ستائیس سالہ باکسنگ کیرئیر پر فخر ہے۔ عامر خان نے اپنے کیرئیر میں باکسنگ کے چالیس مقابلے لڑے  جن میں انہوں نے چونتیس فائٹس جیتیں اور  چھ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عامر خان آٹھ دسمبر 1986 کو انگلینڈ میں پیدا ہوئے جب کہ وہ برطانوی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے ہے۔

 

باکسر عامر خان کی جانب سے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے گلوز اتار دوں  لیکن مجھے اس بات کی خوشی ہے جب تک میں نے یہ گلوز پہنے رکھے میں نے ان کا بھرم بھی قائم رکھا۔عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ انسان کی زندگی میں سب کچھ ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا اور ایک ایسا وقت زندگی میں آتا ہے جب آپکو مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں اور یقینا باکسنگ کی دنیا کو خیرباد کہنا بھی میرے لیے ایک نہایت مشکل فیصلہ تھا۔واضح رہے کہ سابق برطانوی باکسر کا اکثر و بیشتر پاکستان آنا جانا لگا رہتا ہے جبکہ عامر خان  نے دورہ پاکستان کے دوران  پاکستانی لڑکوں کو باکسنگ کی ٹریننگ کی پیشکش بھی کی تھی۔

 

 

پاک ویسٹ انڈیز ٹاکرا، 23 مئی کو قومی ٹیم کا اعلان ہوگا