کولیسٹرول خاموش قاتل، دل کے مریض احتیاط کریں

کولیسٹرول خاموش قاتل، دل کے مریض احتیاط کریں

اسلام آباد(نیاٹائم)کولیسٹرول خاموش قاتل بن گیا ہے، امراض قلب میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے، دل کے مریض احتیاط سے کام لیں کیونکہ رات کے وقت ہارٹ اٹیکس کا تناسب بڑھنے لگا ہے۔

 

 فلیٹزہوٹل میں ہونے والے'' نیشنل لپڈ پروگرام ''کے زیراہتمام نامورطبی ماہرین  نے خطاب کیا جن میں ڈاکٹرعباس رضا کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول کے مسائل سے آویئرنس موجود ہے شوگر کے مریضوں میں کولیسٹرول پہلے ہی وافر ہوتا ہے  اس حوالے سے مزید احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے پروفیسربلال محی الدین کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول کی زیادتی ہارٹ اٹیک کی وجہ بنتی ہے۔ دل کے مریض محتاط رہیں رات کے اوقات میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں بڑھ رہی ہے جس طرح کا فوڈ کھا رہے ہیں اس کے ہیلتھ پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اس موقع پرڈاکٹر نعمان نصیرکا کہنا تھا کہ کولیسٹرول کی زیادہ ہونے کا تناسب ہمارے ملک میں بڑھتی جارہی ہے۔ کولیسٹرول بڑھنے کا مریض کو پتہ نہیں چلتا اس لئے زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ کولیسٹرول سے بچاؤ کا دن منانا خوش آئند بات ہے۔

 

پروفیسرڈاکٹرجاوید اکرام کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول دنیا بھرکا درپیش مسئلہ بن گیا ہے کولیسٹرول کی شرح کے بارے اپنی ریسرچ کی ضرورت ہے کیونکہ ہارٹ اٹیک سے اموات کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں دل کے امراض میں خوفناک حد تک تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹرعباس رضا کولیسٹرول کی روک تھام کیلئے مزید ریسرچ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پریونشن کارڈیولوجی کا ڈیپارٹمنٹ قائم ہونا چاہئے شوگرکولیسٹرول دل کے عارضہ کا آپس گہرا ریلیشن ہے تینوں کے محرکات بھی ایک طرح کے ہیں۔

 

ہیضے کی وبا سے چارافراد انتقال کرگئے