
عوام کو اہم فیصلوں بارے 48 گھنٹوں میں آگاہ کریں گے،خواجہ آصف
اسلام آباد(نیا ٹائم)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے اہم فیصلے کرلیے ہیں اور اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں عوام کوفیصلوں بارے اعتماد میں لیں گے۔
لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان گزشتہ روز مشاورت کا ایک اور دور ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام معاملات پراتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔ملک میں فوری انتخابات کرانے ہیں یا ایک سال بعد انعقاد کی حکمت عملی بھی اتحادی جماعتیں مشترکہ طور پر ہی طے کریں گی۔وزیراعظم شہبازشریف نےگزشتہ روز پاکستان واپس آنا تھا لیکن اہم سیاسی معاملات پر مشاورت کے لیے انھوں نے اپنے قیام میں ایک دن کی توسیع کردی تھی جس کے بعدوہ اب آج وطن واپس روانہ ہوں گے ۔
گزشتہ روزسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مابین اہم ملاقات ہو ئی ۔شاہد خاقان عباسی کل صبح 3 بجے دوبارہ لند ن کیلئے روانہ ہوئے تھے اس سے پہلے شاہد خاقان لند ن سے امریکا گئے تھے پھر بحرین اور یواے ای کے دورہ کے بعد واپس پاکستان آئے تھے اور اب وہ دوبارہ لندن پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے بعد کچھ اشیا کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی جب کہ کچھ میں کمی ہوگی اور اسی سلسلے میں شاہد خاقان پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ پچھلی حکومت کی آئی ایم ایف سے جو ڈیل ہوئی تھی اب ہم اس سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔
آج ہر صورت سیالکوٹ جلسے میں جاوں گا،عمران خان
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ