بھارتی اداکار سہیل خان کا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ

بھارتی اداکار سہیل خان کا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ

 ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے شادی کے  چوبیس برس  بعد اپنی  اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔

 

انڈین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما خان کو ممبئی  کی  فیملی کورٹ میں دیکھا گیا جہاں پاپا رازی نے ان کی تصاویر لے لیں لیکن  ابھی تک بالی ووڈ اداکارسہیل خان اور سیما خان کی جانب  سے علیحدگی سے  متعلق کوئی بھی باضابطہ بیان جاری نہیں کیاگیا۔ فیملی کورٹ میں موجود ایک ذرائع  کا کہنا تھا کہ  سہیل خان اور سیما خان آج  کورٹ میں طلاق کی درخواست جمع کروانے کیلئے آئے تھے اور دونوں ایک دوسرے کیساتھ دوستانہ رویے سے ہی پیش آ رہے تھے۔

 

خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے شہرت حاصل کرنے والا سلمان خان کے بھائی  سہیل خان کی شادی سیما خان کیساتھ 1998 میں ہوئی تھی۔ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2000میں ہوئی جس کا نام انھوں نے نروان خان رکھا تھا جوڑے نے اپنے دوسرے بیٹے یوحان خان کو 2011کو سیروگیسی کے ذریعے خوش آمدید کہا تھا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے کل ہی  علیحدگی کیلئے کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

 

 

پاکستانی گانے پسوڑی کی بھارت میں بھی دھوم