
دنیا کی سب سے مہنگی ڈیل کس وجہ سے رک گئی
واشنگٹن(نیا ٹائم ویب ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ٹویٹر انکارپوریشن کی خریداری کے منصوبے پر عمل درآمد کو عارضی طور پر روک دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نےچوالیس ارب ڈالرز میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر انکارپوریشن خریدنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب انہوں نے اس فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔ٹیسلا کے سربراہ کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اس تعطل کی وجہ فیک اکاؤنٹس کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ بتائی گئی ہے۔اس وقت ٹویٹر کے صارفین کی تعداد تقریباً بائیس کروڑ نوے لاکھ ہے اور کمپنی کیجانب سے مئی کے اوائل میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ اس کے پانچ فی صد سے کم اکاؤنٹس فیک یا اسپام ہیں۔
ایلون مسک نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ ٹویٹر سے سپام بوٹس کو ہٹانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اب انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹویٹر میں فیک اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد مجموعی تعداد سے پانچ فی صد کم ہیں ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ جب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ کی جانب سے ٹویٹر کو خریداگیا تو اسے دنیا کی مہنگی ترین ڈیل قراردیا گیا تھا کیونکہ اس سے قبل آج تک اتنی مہنگی کوئی بزنس ڈیل نہیں ہوئی جبکہ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کی ٹویٹر سے جعلی اکاونٹس کا جلد از جلد خاتمہ کریں۔
اقوام متحدہ کی جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئےاہم منظوری
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ