جہاں پی ٹی آئی کا جھنڈا، وہیں جلسہ شروع ہو جائے گا،سابق وزیرکادعوی

جہاں پی ٹی آئی کا جھنڈا، وہیں جلسہ شروع ہو جائے گا،سابق وزیرکادعوی

سیالکوٹ (نیاٹائم)سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں انتظامیہ کے ایکشن پرسخت ردعمل سامنے آگیا، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عوام عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ،حکومت عوام کاجھکاو پی ٹی آئی کی طرف دیکھ کر خوفزدہ ہو گئی ہے ۔

 

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ سیالکوٹ میں آج امپورٹڈ حکومت کی طرف سےجمہوری رویوں کو ملیا میٹ کیا گیا ،سرکاری مشینری ،انتظامیہ نے قانون کو پاوں کے نیچے رونداہے، جنہوں نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا تھا انہوں نے ہی قانون کی بالادستی کو ملیا میٹ کیا ہے ۔

 

جلسوں سے روگا گیا تو لانگ مارچ کا اعلان کردیا جائے گا،شیخ رشید

 

سابق وزیر اطلاعات کہتی ہیں کہ جس طرح جلسہ گاہ پرحکومتی مشینری نے چڑہائی کی، کارکنوں اور رہنماوں کو گرفتار کیا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ ان سب چیزوں سے ثابت ہوتا ہے کہ امپورٹڈحکومت عوام کی طاقت کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے ، حکمران یہ جان چکے ہیں کہ عوام عمران خان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور عمران خان کے جلسےمیں عوام کو آنے سے یہ حکمران نہیں روک سکتے ۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے الزام عائدکیاکہ حکمرانوں نےطاقت کےبل بوتے اور پولیس گردی کے ذریعے جلسے کے انتظامات کو ثبوتاژ کیااور پی ٹی آئی کارکنان اور لیڈروں کو گرفتار کیا ،انہوں نےواضح پیغام دیاکہ ہم یہاں جلسہ نہیں ہونے دیں گے ،ان عقل کے اندھوں کو یہ نہیں معلوم جہاں پی ٹی آئی کا جھنڈا لگے گا اور ایک کارکن کھڑا ہوگا وہیں پی ٹی آئی کا جلسہ شروع ہو جائے گااورپھروہاں کسی سٹیج کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی ۔