پاک ویسٹ انڈیز ٹاکرا، 23 مئی کو قومی ٹیم کا اعلان ہوگا

پاک ویسٹ انڈیز ٹاکرا، 23 مئی کو قومی ٹیم کا اعلان ہوگا

لاہور(نیاٹائم)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کوکیا جائے گا۔

 

پی سی بی کی طرف سے بتایا گیا کہ کرکٹ ٹیم کا کیمپ 29 مئی یا یکم جون سے راولپنڈی میں لگے گا۔ ٹیم میں سلیکشن کے بعد انگلینڈ میں کھیلنے والوں کو بلایا جائے گا اورابھی انگلینڈ سے کسی کھلاڑی کو واپسی کا نہیں کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ تیرہ جون کونیدرلینڈز اورسری لنکا ٹورکیلئے ٹیموں کا اعلان ہونا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے بتایا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزکا پہلا آپشن راولپنڈی کا مقام ہی ہے تاہم بیک اپ پلان میں ملتان، لاہوراورکراچی میں پچز تیارکروائی جارہی ہیں۔ ملک کی سیاسی صورتحال ٹھیک رہتی ہے تو پاکستان اورویسٹ انڈیزسیریزراولپنڈی میں ہوگی۔

 

پی سی بی کی طرف سے وضاحت کی گئی کہ ویسٹ انڈیزسیریزمیں بھی بائیوسیکورببل کا سسٹم نہیں ہوگا اورکوئی کوویڈ پابندی عائد نہیں ہوگی تاہم احتیاطی تدابیراپنائی جائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 جون دوسرا 10 جون اورتیسرا ون ڈے میچ 12 جون کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول کا حصہ ہے۔ تاہم سیاسی صورتحال کو مدنظررکھا جائے گا اگرصورتحال مستحکم نہ ہوئی تو مقام بدل سکتا ہے۔

 

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیزنے دورہ پاکستان کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کیرن پولارڈ کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نکولس پورن ویسٹ انڈین ٹیم کو لیڈ کریں گے۔ ان کے علاوہ ٹیم اسکواڈ میں شائے ہوپ، کروما بونر، شامر بروکس، کیسی کارٹی، اکیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، شرمون لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، روومان پاول، جائیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ، ہیڈن والش جونیئر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں نئی پچز کی تیاری جاری