کوچہ رسالدار جامع مسجد دھماکے کا ماسٹرمائنڈ انجام کو پہنچ گیا

کوچہ رسالدار جامع مسجد دھماکے کا ماسٹرمائنڈ انجام کو پہنچ گیا

پشاور(نیا ٹائم)پشاور کے علاقے پشتخرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھ سمیت  جہنم واصل ہو گیا۔

 

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق پشتخرہ کے علاقے ولی آباد میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کیجانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جبکہ  سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں2 دہشتگرد مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کوچہ رسالدارمسجد  دھماکے کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ ساتھی سمیت ہلاک ہوا جبکہ  ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔خیال  رہے کہ رواں سال مارچ میں پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں باسٹھ افراد شہید اور دو سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کی لیے مسجد میں آرہے تھے۔دھماکے کے بعدسامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج  کے مطابق دہشتگرد فائرنگ کرتا ہوا مسجد میں داخل ہوتا ہے اور ساتھ ہی خودکودھماکا خیز مواد  سے اڑا دیتا ہےجس میں62افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ200 کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ،دو پستول اور چار ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔

 

 

عظیم جنگجو خوشحال خان خٹک کے مجسمے کی بے توقیری