پاکستانی گانے پسوڑی کی بھارت میں بھی دھوم

پاکستانی گانے پسوڑی کی بھارت میں بھی دھوم

 کراچی(نیاٹائم)کوک اسٹوڈیوکے سیزن 14 کے گانے پسوڑی کی دھن نے پوری دنیا میں میوزک لوورکی توجہ کواپنی جانب کھینچ لیا ہے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی پاکستانی گانے پربھارتی اداکارہ نے ڈانس کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 

عالمی سطح پرمشہورہونے والے گانے کو پاکستان کے دونامورفنکاروں گلوکار علی سیٹھی اورگلوکارہ شائی گل نے گایا جس نے پڑوسی ملک میں بھی دھوم مچا دی ہے۔ ڈچ سنگرایما ہیسٹرزکے بعد بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار شہنازگل نے بھی اس گانے کی دھن پرویڈیوبنانے والو کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں اور انسٹاگرام پراپنی تازہ ترین ویڈیومیں وہ ہِٹ ٹریک پسوڑی پرڈانس کرتی دیکھائی دے رہی ہیں۔

 

شہنازگل جو نامورریئلٹی شوبگ باس سیزن 13 میں آنے کے بعد مشہورہوئی تھیں، نے اپنی تازہ ترین ڈانس ویڈیوکے ساتھ انٹرنیٹ پرصارفین کی توجہ کا مرکزبن گئی ہے۔ شیئرکی گئی ویڈیو میں شہنازگل سرخ رنگ کی قمیض زیب تن کیے ڈانس کرتی دیکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے گانے کے چندبول بھی لکھیں، ’’آ چلے لیکر تجھے، ہے جہاں سلسلے‘‘۔

 

یادرہے کہ شہنازگل کو بہت جلدی ہی ڈبنگ خان کے ساتھ ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ میں بڑی سکرین پردیکھا جاسکے گا۔

 

ماڈل ایان علی نےعمران خان کو کیا مشورہ دیا