پانی کی قلت مزید بڑھ گئی

پانی کی قلت مزید بڑھ گئی

کراچی(نیاٹائم)سندھ کے بیراجوں پرپانی کے بہاؤ میں کمی آگئی ہے اورسندھ کے بیراجوں پرپانی کی قلت مزید بھی بڑھتی جارہی ہے۔

 

انچارج کنٹرول روم کے مطابق سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت پہلے57 فیصد تھی جو اب 53 فیصد پر ہوگئی ہے، گڈو بیراج پرپانی کی کمی 91 سے 81 فیصد اورسکھربیراج پر48 سے 43 فیصد پرپہنچ چکی ہے۔ انچارج کنٹرول روم  عبدالعزیز سومرو کا بتانا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں گڈو بیراج پرتین ہزارکیوسک پانی کا اضافہ ہوا، بیراج سے نکلنے والی رائس اور دادو کینال کو کل اوپن کردیا جائے گا۔

 

انچارج کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پرپانی کا داخلہ 47230 اوراخراج 45402 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سکھر بیراج پرپانی کی آمد 35860 کیوسک اوراخراج 12700 کیوسک رہا۔

 

پانی کی کمی میں خطرناک حد تک اضافہ