جلسوں سے روگا گیا تو لانگ مارچ کا اعلان کردیا جائے گا،شیخ رشید

جلسوں سے روگا گیا تو لانگ مارچ کا اعلان کردیا جائے گا،شیخ رشید

راولپنڈی(نیا ٹائم)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد کا کہنا  ہےکہ آصف زرداری نے مسلم لیگ ن  سے پرانا قرضہ  سود سمیت واپس لیا ہے۔

 

راولپنڈی میں میڈیا نمائندوں  سے بات چیت  کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ  جس نیب کےقانون کی زد میں اپوزیشن  رہنما  آتے ہیں اسے ختم کیا جارہا ہے جبکہ  جو کھڈا اور سازش عمران خان کیلئے بنائی گئی تھی اپوزیشن اس کھڈے میں خود گرگئی ہے۔سابق صدر آصف علی  زرداری نے  پاکستان مسلم لیگ ن سے پرانا قرضہ  سودسمیت  واپس لیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  نے کہا کہ فیصل آباد اور ملتان کا جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان  بیس  مئی سے قبل  بھی ہوسکتا ہے۔

 

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا  کہ سترہ اور اٹھارہ مئی سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی  جبکہ  آئندہ آنے والے  پندرہ دن سیاست میں انتہائی اہم ہوں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے  طاقت کا استعمال کیاگیا تو پاکستان تحریک انصاف اوراوپر اٹھے گی۔ یہ لوگ ملک کو خانہ جنگی کی جانب  دھکیل رہے ہیں کیونکہ ان کا مقصد اپنے کیسزکوختم کرانا  ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت بے نقاب ہونے جارہی ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف  بھی جاسکتا ہے۔

 

 

سیالکوٹ جلسہ ضرورہو گا،ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہو گی،شاہ محمود