سیالکوٹ جلسہ ضرورہو گا،ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہو گی،شاہ محمود

سیالکوٹ جلسہ ضرورہو گا،ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہو گی،شاہ محمود

اسلام آباد(نیا ٹائم)وائس چیئرمین  تحریک انصاف شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ  جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا اور اگراس دوران کوئی ہلاکت ہوئی تو حکومت  پنجاب ذمہ دار ہوگی۔ کارکن اس قسم کے ہتھکنڈوں کیخلاف تیار ہو جائیں۔ 

 

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ آج سیالکوٹ میں جلسے کے لیےضلعی حکومت سے اجازت لی تھی۔جلسہ گاہ کا تعین انتظامیہ کیساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے کے بعد کیا گیا تھا۔کل رات تک ضلعی انتظامیہ اور ہمارے کارکن ملکر انتظامات کو حتمی شکل  دے رہے تھے۔شاہ محمود نے کہا کہ رات تک سب  کچھ ٹھیک چل رہا تھا اور اوپر سے ایک فون آیا اور انتظامیہ کا رویہ بدل  گیا۔سمجھ سے بالاتر ہے کہ آج وہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں۔ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور بغیر وجہ کے  گرفتار کیوں کیا گیا۔

 

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ  لندن جانے سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسی کچھ اور تھی ۔ میرے خیال میں یہ ایک نیا لندن پلان ہے جس پر عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ ہفتہ دس دن پہلے مقامی انتظامیہ کہاں تھی۔پنجاب کی انتظامیہ اب  بلاوجہ نہ گھبرائے اور اب  ہمیں قانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا۔آج پنجاب میں ہمارا پہلا جلسہ منعقد نہیں ہو رہا۔ہم نے اٹک، جہلم، میانوالی میں پر امن جلسے  کیے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ  اگرکارکنوں  پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا  یااس دوران کسی کی ہلاکت ہوئی تو تو اس کے ذمہ داروزیر اعلی  حمزہ شہباز اور ضلعی انتظامیہ ہو گی جبکہ ہم اپنے پرامن احتجاج کے آئینی حق سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

 

وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی