شادی سے انکار  نے ماڈل کی زندگی چھین لی

شادی سے انکار نے ماڈل کی زندگی چھین لی

لاہور(نیاٹائم)ڈیفنس میں شادی سے انکارکرنا موت کا سبب بن گیا، نوجوان نے تئیس سالہ ماڈل گرل کو قتل کردیا۔

 

پولیس کے مطابق کمالیہ کی 23 سالہ سمیعہ نواز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں رہائش پزیرتھی،مقتولہ شادی شدہ اوراسکی تین سالہ بیٹی بھی تھی اورخاوند سے علیحدگی کے بعد نوجوان سلیمان سے ملکرماڈلنگ کرتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلیمان ماڈل گرل سے شادی کرنے کا خواہشمند تھا لیکن سمیعہ نے شادی کرنے سے انکار کردیا جس پرسلیمان نےاس کو فوٹوشوٹ کے بہانے ڈیفنس بلایا اور گاڑی میں ہی موت کے گھاٹ اتاردیا۔

 

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کو ہر پہلوسے پرکھا جائے گا، ملزم گرفتارہوچکا ہے قانون کے مطابق اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

 

کم سن بیٹیوں کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو سزائے موت سنادی گئی