کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، شہری سے 53 لاکھ لیکر فرار

کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، شہری سے 53 لاکھ لیکر فرار

کراچی(نیاٹائم)شہرقائد میں ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے منی ایکسچینج سے 53 لاکھ روپے لے کر نکلنے والے شہری سے ڈاکو ساری رقم چھین کرفرار ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا تعاقب آئی آئی چندریگر روڈ سے کیا اور  شہری سے رقم  لوٹ کر فرارہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات جناح ہسپتال کے نزدیک شاہراہ فیصل پر ہوئی جس دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے اڑھتالیس سالہ نصیب جان زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش کیلئے اہلکار چوکس ہوگئے ہیں۔

 

دوسری جانب کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، زمینوں پر قبضے اور منشیات فروشی میں ملوث مافیاز کیخلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ  کی زیر صدارت گزشتہ دن صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا اوراسٹریٹ کرائمز کے ڈانڈے کہیں نہ کہیں جاکر دہشت گردی سے جڑتے ہیں اس لیے کراچی میں ان جرائم میں ملوث افراد اور مافیاز کیخلاف آپریشن سخت کیا جائے۔

 

ڈاکوؤں نے پل بھر میں جنرل سٹور کا صفایا کردیا