16 مئی سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

16 مئی سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیاٹائم)حکومت کے لیے آئی عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات مزید مشکل ہوگئے کیونکہ آئی ایم ایف پرانے مطالبے پرڈٹا ہوا ہے کہ پیٹرول مہنگا کیے بغیربات نہیں ہوسکتی۔

 

ذرائع کے مطابق سولہ مئی سے پیٹرول مہنگا ہونے کا چانس ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کرکے  پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا منصوبہ دے چکا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کے پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات میں کمی کے لیے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن منصوبے پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

 

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں 10 سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ تک ہوگیا ہے۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں شدید گرمی میں بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کا کہنا ہے کہ لائن لاسزکو پورا کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ کررہے ہیں۔

 

شہبازسپیڈ ناکام، ڈالربے قابو ہوگیا