ڈالر کیسے نیچے آئے گا، وزیرخزانہ نے بتادیا

ڈالر کیسے نیچے آئے گا، وزیرخزانہ نے بتادیا

 اسلام آباد(نیاٹائم)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین ہونے والے معاہدے سئ نکلیں گے تو ہی ڈالر کی اڑان میں کمی آئے گی۔

 

مفتاح اسماعیل نے بیان میں کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے اور پھراس کی خلاف ورزی کے اثرات کی وجہ سے ڈالرکی پروازاورمہنگائی میں اضافہ ہوا، عمران خان نے جو معاہدے کئے ہیں، ان کے چنگل اور دلدل سے آزادی ملے گی تو ڈالر نیچے آئے گا اوراسٹاک ایکسچینج پھراوپرکی جانب اڑان  بھرے گی۔

 

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان معیشت کو جس حال پرچھوڑ کرگئے ہیں، اس کو واپس لانا مشکل کام ہے، لیکن انشاءاللہ تعالیٰ ہم اس کو واپس ضرور لے آئیں گے، پٹرول پر سبسڈی نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو شدید مالی پریشر سے دوچار کیا، بین الاقوامی منڈی میں پٹرول کی قیمت خرید اورپاکستان میں قیمت فروخت کے مابین فرق سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس مہینے تقریبا ایک سو بیس  ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ تھا جو سویلین گورنمنٹ چلانے کے خرچ سے تین گنا زائد ہے، اتنا بڑا خسارہ کوئی بھی حکومت برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی، اسی وجہ سے تمام مارکیٹوں میں درہم برہم ہوئی اور مہنگائی پھیل رہی ہے، حکومت کے پاس پیسے نہ ہوں اور وہ پھر بھی سبسڈی فراہم کرے تو مزید قرضوں کی طرف جانا پڑتا ہے، اس وجہ سے شرح سود میں اضافے کے ساتھ روپے پر پریشربڑھ رہا ہے۔

 

جنرل قمرجاویدباجوہ کاکھاریاں فارمیشن کادورہ،فوجیوں کےجذبےکوسراہا